لاہور واقعہ سوشل میڈیا پر اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

لاہور واقعہ سوشل میڈیا پر اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

پرنسپل کی درخواست پر ایف آئی اے نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
لاہور واقعہ سوشل میڈیا پر اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

ویب ڈیسک

|

15 Oct 2024

لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی  کے واقعہ کے حوالے سے انٹرنیٹ پر خبریں شیئر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کردی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور کی7 رکنی مشترکہ انکوائری انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم ڈیپٹی ڈائریکٹر فرانزک  وقاص سعید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔

ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرانزک محمد علی یزدان ،سافٹ ویئر ایکسپرٹ اے ڈی  محمد احسن ، ٹیکنکل اسٹنٹ غلام مصطفی ،ایس ایچ او علی رضا ،سب انسپکٹر یاسر رحیم اور محسن رزاق  شامل  ہیں۔

مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم کو تمام واقعہ کی میرٹ پر انکوائری کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایات  کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پرنسپل کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ڈس انفارمیشن کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

تحقیقاتی ٹیم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈس انفارمیشن پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے جرم میں ملوث عناصر کی شناخت کرے گی اور قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!