المناک حادثہ، بجلی جانے پر روشنی کیلیے جلائی گئی موم بتی سے خاتون جاں بحق

المناک حادثہ، بجلی جانے پر روشنی کیلیے جلائی گئی موم بتی سے خاتون جاں بحق

واقعہ کورنگی ای ایریا میں پیش آیا
المناک حادثہ، بجلی جانے پر روشنی کیلیے جلائی گئی موم بتی سے  خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2025

کراچی کے علاقے کورنگی 2 نمبر ای ایریا میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے دوران موم بتی جلانے کیوجہ سے ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر کے اندر آگ لگنے سے ایک ضعیف العمر خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 62 سالہ رئیسہ کے نام سے کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے دوران موم بتی جلانے کیوجہ سے پیش آیا، جس سے پردے میں آگ لگی اور خاتون بری طرح سے جھلس گئیں۔

زمان ٹاؤن پولیس کے مطابق اسپتال سے ہلاکت کی اطلاع ملنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کی گئی ہے۔ پولیس اور ریسکیو حکام واقعے کی مکمل تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ 

یہ واقعہ گھریلو حادثات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!