15 hours ago
لرزہ خیز واردات، 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے دفنا دیا گیا
پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے
ویب ڈیسک
|
22 Dec 2024
میاں چنوں میں سفاک ملزمان نے 12 سال کے بچےکو زیادتی کے بعد قتل کر کے اپنے ہی گھر کے صحن میں دفن کردیا۔
پولیس کے مطابق 12 سال کا بچہ اپنی بہن کے ہمراہ ملتان سے 3 روز قبل کزن کی شادی میں میاں چنوں آیا تھا۔ جس کے بعد وہ اچانک غائب ہوگیا۔
بچے کے نہ ملنے پر اہل خانہ نے تھانہ چھپ کلاں میں مقدمہ درج کروایا جس کے دوران پولیس نے تفتیش کی تو ایک گھر کے صحن سے بچے کی دفن ہوئی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش گھر کے صحن میں دفن کردی تھی، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر گھر کے صحن سے بچے کی مدفن لاش برآمد کی گئی ہے۔
Comments
0 comment