لوئردیر منڈا میں 8 سالہ بچی کی پر اسرار موت کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا
Webdesk
|
1 Jul 2024
پشاور: لوئردیر منڈا میں 8 سالہ بچی کی پر اسرار موت کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد نے توجہ دلا نوٹس جمع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یتیم خانہ میں 8 سالہ بچی کی موت کی رپورٹ میں جنسی زیادتی کا اشارہ موجود ہے۔
واضح پتہ لگتا ہے کہ میڈیکل رپورٹ سیاسی دبائو اور مداخلت کی نتیجے میں بنائی گئی ہے، رپورٹ میں ملزمان کو سہولت فراہم کرنے اور جرم کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
متن کے مطابق چار دن تک گرمی میں لاش کو چھپایا گیا اور تعفن پیدا ہونے پر خاندان والوں کو اطلاع دی گئی، بستر گرنے جیسے نامعقول سبب کو جرم چھپانے کے لیے گڑھا گیا۔
وقوعہ اور اس کے بعد کا سی سی ٹی وی ریکارڈ ڈیلیٹ کردیا گیا ،یتیم خانہ میں اس سفاکانہ اور وحشیانہ درندگی کے بعد باقی بچوں کی حفاظت سوالیہ نشان ہے ۔
Comments
0 comment