لیاری میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جان سے گئے

لیاری میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جان سے گئے

حادثے کی جگہ سے 7 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، چھت کے ملبے میں مزید زخمیوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔
لیاری میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جان سے گئے

Webdesk

|

5 Aug 2024

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری چاکیواڑہ تھانے والی گلی میں مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی جگہ سے 7 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، چھت کے ملبے میں مزید زخمیوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

چھت گرنے کا ایک اور واقعہ لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے ملیرکینٹ کے قریب راشد گوٹھ میں گھر کی دیوار گرنے سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی بچوں کی عمریں 3 سے 6 سال کے درمیان ہے۔

کراچی کے علاقے گلبرگ چورنگی پر عمارت کا اگلا حصہ گر گیا۔عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔جس عمارت کا اگلا حصہ گرا وہ خالی تھی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والی سڑک عیسی نگری کے قریب بیٹھ گئی، سڑک بیٹھنے سے زمین میں تین سے چار فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے۔

حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر جانے والے ٹریک کو ڈبل چلایا جا رہا ہے۔اسی طرح ایک اور واقعہ سخی حسن میں رپورٹ ہوا ہے۔

 سخی حسن ٹو کے اسٹاپ کے قریب سڑک دھنس گی جس کے نتیجے میں ایک کار گڑھے میں پھنس گئی۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سڑک دھنس جانے سے مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کا رش ہوگیا ہے اور منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے ہورہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!