مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں چار افراد کو سزائے موت
Webdesk
|
24 Jan 2025
راولپنڈی کی سیشن عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے مذہبی عداوت بھڑکانے پر چار افراد کو سزائے موت سنادی۔
ذرائع کے مطابق مجرموں کی شناخت رانا عثمان، اشفاق علی، سلمان سجاد اور واجد علی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) کے تحت جرائم کا مرتکب پایا جانے پر سزائے موت سنائی گئی۔
یہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ایم طارق ایوب نے سنایا۔ سزائے موت کے علاوہ عدالت نے ہر مجرم پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور دس سال قید کی سزا کا حکم دیا۔
مدعا علیہان کے خلاف مقدمہ اکتوبر 2022 میں پی ای سی اے ایکٹ کے سیکشن XI کے تحت شروع کیا گیا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک سکندر نے جبکہ مدعی شیراز فاروقی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ عمران خلیل نے کام کیا۔
Comments
0 comment