مدرسہ معلم کی دو کمسن طلب علموں سے زیادتی، تیسرے سے کوشش مہنگی پڑ گئی
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، میڈیکل میں زیادتی ثابت
Webdesk
|
8 Jun 2024
اندرون سندھ کے علاقے کوٹ ادو میں مدرسے کے معلم کو دو بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق دائرہ دین پناہ میں مدرسے میں استاد نے 2 طلبہ کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا جبکہ تیسرے سے کوشش کی تو اس طالب علم نے واقعے سے متعلق اپنے والدین کو آگاہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طلبہ کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ استاد کی جانب سے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بننے والے 2 طالبعلموں نے پولیس کو دیے گئے بیانات میں انکشاف کیا کہ مدرسے کا استاد کچھ روز پہلے تک ان کے ساتھ بدفعلی کرتا رہا تھا۔
پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ طلبہ کے میڈیکل میں زیادتی بھی ثابت ہوگئی۔
Comments
0 comment