ملک بھر میں موبائل سروس بحال ہونا شروع

ملک بھر میں موبائل سروس بحال ہونا شروع

وزارت داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی تھی
ملک بھر میں موبائل سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک

|

8 Feb 2024

ملک بھر میں موبائل سروس کئی گھنٹوں کی معطلی کے بعد اب عارضی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بند ہونے والی موبائل سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلان کے بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون کے سگنلز بحال ہونا شروع ہوگئے جبکہ اگلے چند منٹ میں پاکستان کے مزید علاقوں میں بھی سگنلز بحال ہوجائیں گے۔

قبل ازیں وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی تھی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں  انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر ہوئی تھی، اس کے ساتھ ہی تمام موبائل نیٹ ورکس، فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!