ماموں نے پسند کی شادی کرنے پر 19 سالہ بھانجی کو عدالت میں قتل کردیا
ملزم نے عدالت میں غیرت میں آکر فائرنگ کی اور پھر موقع سے فرار ہوگیا
ویب ڈیسک
|
3 Feb 2024
پنجاب کے علاقے پاکپتن میں ماموں نے پسند کی شادی کرنے والی 19 سالہ بھانجی کو عدالت میں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ تحریم نے زاہد نور نامی شخص سے ڈیڑھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے کے خلاف اغوا کا پرچہ کٹوا دیا تھا۔
اس کیس کی آج عدالت میں سماعت تھی جس میں لڑکی کو جج کے روبرو پیش ہوکر بیان دیتا تھا۔ ملکہ ہانس کی رہائشی انیس سالہ تحریم عدالت میں بیان دینے کیلیے پہنچی تو ماموں نے کمرہ عدالت میں فائرنگ کر کے اپنی بھانجی کو قتل کیا اور پھر فرار ہوگیا۔
پولیس نے موقع سے لاش کو تحویل میں لے کر اسے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کرلیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Comments
0 comment