ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
ویب ڈیسک
|
20 Oct 2024
لیاری کے علاقے لی مارکیٹ بانٹوا گلی میں ایک گھر سے ملنے والی لاشوں کا معمہ حل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاری بانٹوا گلی میں قائم ایک اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل کے فلیٹ سے ماں، بیٹی، نواسی، بہو کی تشدد زدہ گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔
پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور شواہد اکھٹے کر کے باپ ، بیٹے سے پوچھ گچھ کی، جائے وقوعہ سے پولیس کو آلہ قتل بھی نہیں ملا تھا۔
تاہم پولیس نے تفتیش کے دوران ایک بیٹے کو گرفتار کیا جس نے اپنی ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اُس نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کیا کیونکہ اُسے اپنی بہن پر شک تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جو پہلے ہی اپنی بیٹی کو طلاق دے چکا ہے۔
Comments
0 comment