ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر 2 سالہ بچے کو قتل کردیا

ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر 2 سالہ بچے کو قتل کردیا

بچے کی شناخت اذلان کے نام سے ہوئی ہے
ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر 2 سالہ بچے کو قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2025

پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں مبینہ طور پر ماں نے آشنا کے ساتھ ملکر اپنے دو سالہ بچے کو اغواء کرنے کے بعد قتل کروا دیا۔ 

پولیس کے مطابق اذلان کو اس کی سگی ماں نے اپنے آشنا کی مدد سے گھر کے باہر سے اغوا کروایا اور پھر اُسے قتل کروادیا جس کی لاش قصور سے ملی۔

پولیس کے مطابق ماں نے آشنا کے ساتھ ملکر دوسرا نکاح کرنے کیلیے یہ قدم اٹھایا تھا۔ اس سانحے کے بعد پولیس نے جب تفتیش شروع کی تو سارا معمہ حل ہوا اور پھر ماں و آشنا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!