3 hours ago
منڈی جانے والے 2 دوستوں کو ٹرالر نے کچل کر مار ڈالا
واقعے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا
Webdesk
|
15 May 2026
کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار دوستوں کو کچل کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی پی این ٹی کے رہائشی حمزہ اور سمیر گائے دیکھنے کے لیے منڈی روانہ ہوئے تو اس دوران ڈیفنس فیز ٹو کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے ان کو کچل دیا۔
واقعے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے اطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔
دونوں دوستوں کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد غسل کے لیے چھیپا سرد خانے لے جایا گیا یہ افسوسناک خبر گھر والوں کے لیے قیامت بن کر ٹوٹی اور محلے کی فضا سوگوار ہو گئی۔
Comments
0 comment