مری میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گر گئی، 2افراد جاں بحق

مری میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گر گئی، 2افراد جاں بحق

مری میں گھوڑا گلی کے مقام پر تیز رفتار سوزوکی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔
مری میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گر گئی، 2افراد جاں بحق

Webdesk

|

23 Jun 2024

مری: مری کے علاقے گھوڑا گلی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق مری میں گھوڑا گلی کے مقام پر تیز رفتار سوزوکی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جہاں لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اسحق اور عامر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں حریم، سحرش اور احسان شامل ہیں۔زخمی ہونے والوں کو مری کے ساملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!