مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گرد گھیرا مزید تنگ

مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گرد گھیرا مزید تنگ

ارمغان کے خلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب
مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گرد گھیرا مزید تنگ

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2025

مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف قانونی کارروائی تیز اور گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔

پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر سے ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد اور ان کیسز کی موجودہ حیثیت سے متعلق رپورٹ مانگ لی ہے۔  

ملزم ارمغان کے خلاف منشیات فروشی، وکیل کو دھمکانے، اور دیگر جرائم کے متعدد مقدمات ضلع جنوبی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ ان میں سے ایک مقدمہ وکیل کو دھمکیاں دینے کا ہے، جس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔

تاہم، ملزم ارمغان اور تفتیشی افسر دونوں کی عدم پیشی کے باعث عدالت نے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی ہے۔  

واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف بوٹ بیسن پولیس نے وکیل کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس سے قبل بھی ملزم نے دو مختلف مقدمات میں وکیل کو دھمکیاں دی تھیں۔ سیف علی جتوئی ایڈووکیٹ نے 2024 میں ملزم کے خلاف یہ مقدمہ درج کرایا تھا۔  

اب پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے بعد، اس کیس میں قانونی کارروائی مزید تیز ہونے کی توقع ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!