موٹرسائیکل کے چین میں برقع پھنسنے سے لڑکی جاں بحق

موٹرسائیکل کے چین میں برقع پھنسنے سے لڑکی جاں بحق

متوفیہ کی شناخت 24 سالہ ایلیا دختر ذوالفقار کے نام سے کی گئی جو کہ والد کے ہمراہ جا رہی تھی کہ اس کا برقع موٹر سائیکل کے پہیے میں پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ سڑک پرگر گئی۔
موٹرسائیکل کے چین میں برقع پھنسنے سے لڑکی جاں بحق

Webdesk

|

30 Jun 2024

کراچی:  شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق گلشن نیپا فلائی اوور کے نیچے چیز اپ اسٹور کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 24 سالہ ایلیا دختر ذوالفقار کے نام سے کی گئی جو کہ والد کے ہمراہ جا رہی تھی کہ اس کا برقع موٹر سائیکل کے پہیے میں پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ سڑک پرگر گئی۔

 اس دوران عقب سے آنے والی نامعلوم گاڑی نے اسے روند دیا جس کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!