میڈیکل طالبہ کی مبینہ خودکشی، ہراسانی مقدمے میں نامزد ٹیچر گرفتار

میڈیکل طالبہ کی مبینہ خودکشی، ہراسانی مقدمے میں نامزد ٹیچر گرفتار

مجرمانہ ذہنیت کے افرادکو محکمہ تعلیم میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔
میڈیکل طالبہ کی مبینہ خودکشی، ہراسانی مقدمے میں نامزد ٹیچر گرفتار

Webdesk

|

12 Apr 2026

میرپور خاص: میرپور خاص میں میڈیکل طالبہ کی مبینہ خودکشی اور ہراسانی مقدمے میں نامزد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق میڈیکل طالبہ کی خودکشی اور ہراسانی کے  مقدمے میں نامزد ملزم عابد لغاری کوگزشتہ رات حراست میں لیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق ملزم ضلع ٹنڈواللہ یارکے پرائمری اسکول میں بطورپرائمری استاد تعینات تھا تاہم ملزم گزشتہ 2 سال سے بطور فارمیسی لیکچرر نجی میڈیکل کالج میں پڑھا رہا تھا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق وزیرتعلیم سندھ نے سرکاری ٹیچرکو معطل کردیا ہے اور ملزم کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ مجرمانہ ذہنیت کے افرادکو محکمہ تعلیم میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!