میرپور خاص، کے ایف سی پر حملہ کرنے والے 27 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
|
10 Apr 2025
میرپور خاص: گزشتہ رات نجی ریسٹورنٹ KFC پر حملہ کرنے اور پولیس پر پتھراؤ کرنے اور آگ لگانے کی کوشش والے ملزمان میں سے 27 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نجی ریسٹورنٹ KFC پر مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس دوران مشتعل افراد کی جانب سے ریسٹورنٹ کے اندرونی اور بیرونی جانب توڑ پھوڑ کی گئی اور شیشے توڑے گئے اور کافی نقصان پہنچایا گیا.
مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے کوششیں شروع کی تو مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی اور پولیس موبائل کے شیشے توڑنے سمیت ایک سرکاری موٹر سائیکل کو آگ لگا دی گئی، جس کے تبادلے میں پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی، مشتعل افراد کے پتھراؤ کرنے سے DSP سیٹلائٹ ٹاؤن اسلم جاگیرانی، انچارج 15 یامین آرائیں، ایس ایچ او غریب آباد سمیت متعدد پولیس اہلکار پتھر لگنے سے زخمی ہوئے۔
امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے بعد پولیس کی جانب سے سرکار کی مدعیت میں پولیس سے مقابلہ، ڈیوٹی اٹکاو و دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 50/2025 زیر دفعہ 324,353,147,148,337H,427,436 تعزیرات پاکستان اور6/7 R/W انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت 16 معلوم اور 170 نامعلوم افراد کے خلاف ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر درج کرلیا گیا۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، پولیس ٹیموں کی جانب سے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ رات سے اب تک پولیس ٹیموں کی جانب سے CCTV فوٹیج کی مدد سے شناخت ہونے والے 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے مزید گرفتاریوں کے لیے بھی CCTV فوٹیج کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے جس سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں.
گرفتار ملزمان کی تفصیل
1. زبیر پٹھان ولد افضل پٹھان سکنہ لالچندآباد.
2. شاہ رخ ولد محمد شفیع ملک سکنا مہاجر کالونی.
3. حمزہ ولد ریاست علی ملک سکنہ جمناداس کالونی
4. اسامہ ولد علی محمد بروہی سکنہ سلطان آباد ٹنڈوالہیار.
5. محمد الیاس ولد سراج الدین ملک سکنہ اقبال نگر ٹور آباد.
6. شہریار ولد عبدالرشید قریشی سکنہ میر کا پلاٹ.
7. رئیس ولد عبدالرشید قریشی سکنہ میر کا پلاٹ.
8. ثاقب ولد آصف قریشی سکنہ میر کا پلاٹ.
9. محمد امجد ولد عبد المجید ملک سکنہ میر کا پلاٹ.
10. آصف علی ولد محمود علی منصوری سکنہ حمید پورہ کالونی.
11. عبدالسلام ولد عبدالعزیز اجمیری سکنہ لالچندآباد.
12. عباس خان ولد فیروز خان سامری سکنہ لالچندآباد.
13. شاہزیب ولد عبدالقیوم ملک سکنہ ال عمران ٹاؤن.
14. دلشاد ولد محمد سلیم شیخ سکنہ جمناداس کالونی.
15. معیز ولد فاروق سکنہ تھمس آباد.
16. محمد سعید ولد محمد سہیل سکنہ نائی پاڑہ.
17. ارشاد علی ولد مجنون خان خاصخیلی سکنہ مغل اعظم ٹاؤن.
18. ولی خان ولد گلاب خان سکنہ رحیم نگر
19. محمد فیضان ولد محمد اقبال ملک سکنہ مسن ٹنڈوالہیار.
20. ناویہ ولد بیٹو سکنہ کمشنر آفس کوارٹر.
21. عقیل الرحمٰن ولد عبد الطیف سکنہ بانسنگھ آباد.
22. عدنان ولد زاہد ملک سکنہ کھار پاڑہ.
23. میرخان ولد سیفل خان رند بلوچ سکنہ مہاجر کالونی
24. حماد اللہ ولد فیض اللّٰہ سکنہ مہر کالونی.
25. عبداللہ ولد حافظ فیصل اللّٰہ سکنہ مہر کالونی.
26. رجب علی ولد ابرہیم شاہ سکنہ مہر کالونی شامل ہیں۔
Comments
0 comment