1 hour ago
انمول پنکی منشیات کے تین مقدمات میں بری
ملزمہ کے خلاف گزری تھانے میں مقدمات 2020،2021 اور 2022 سے درج تھے
ویب ڈیسک
|
13 Aug 2026
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے منشیات برآمدگی کے تین مقدمات میں انمول پنکی کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انمول پنکی کی درخواست پر عدالت نے سماعت کی اور اسے منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو تینوں مقدمات میں بری کردیا۔
وکیل صفائی کے مطابق ملزمہ کو 2020, 2021, 2022 کے گزری تھانے میں درج منشیات برآمدی کے کیسز میں بری کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کاہ کہ اس مقدمے میں نامزد ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں جن پر الزامات ثابت نہیں ہوئے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے تینوں مقدمات سے بری کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے بعد اب ان مقدمات میں گرفتاری کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Comments
0 comment