نشے کے عادی ماموں نے بھانجے کو گلا کاٹ کر قتل کردیا

نشے کے عادی ماموں نے بھانجے کو گلا کاٹ کر قتل کردیا

ایک گھر میں ساتھ رہنے کی وجہ سے بہن اور بھانجے پر چھری سے حملہ کیا۔
نشے کے عادی ماموں نے بھانجے کو گلا کاٹ کر قتل کردیا

Webdesk

|

8 May 2024

لاہور کے علاقے نواب ٹائون میں نشے کے عادی ماموں نے بھانجے کو گلا کاٹ کر قتل جبکہ بہن کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق نواب ٹائون کے علاقے سمسانی گاں میں ایک گھر میں ساتھ رہنے کی وجہ سے بہن اور بھانجے پر چھری سے حملہ کیا۔

نشے کے عادی ملزم علی حیدر نے تین سالہ بھانجے کا گلا کاٹا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم نے اپنی بہن کو چھریوں کے متعدد وار کر کے زخمی کیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی اور زخمی و جاں بحق بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!