نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پھر سے اضافہ کردیا
اضافے کا اطلاق جون کے بلوں پر ہوگا، کے الیکٹرک صارفین مستشنی
ویب ڈیسک
|
6 Jun 2024
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا تاہم کے الیکٹرک صارفین پر اسکا اطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 33 پیسے کا اضافہ ایک ماہ کیلیے دیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہونے والی بجلی پر صارفین سے جون کے ماہ میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔
Comments
0 comment