پانچویں بیٹی کی پیدائش پر شوہر اور سسرالیوں نے خاتون کو قتل کردیا
ویب ڈیسک
|
26 Aug 2024
پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں پانچویں بیٹی کو جنم دینے پر شوہر اور سسرال والوں نے تشدد کرکے ایک خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کو بہاولنگر کے علاقے خدام میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے اور مقتولہ شمائلہ بی بی نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جوڑے کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ تاہم، متاثرہ کو جہیز اور بیٹیوں کی پیدائش پر اپنے شوہر اور سسرال والوں کی جانب سے جسمانی تشدد کا سامنا تھا۔
شمائل نے جب پانچویں بیٹی کو جنم دیا تو ملزم اور اس کے گھر والے مشتعل ہو گئے اور متاثرہ کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا جس سے اس کی جان چلی گئی۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ سٹی بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تاہم ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ مقتول خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments
0 comment