پنجاب میں 7 سالہ بچے کو کزن نے زیادتی کے بعد تشدد کر کے قتل کردیا

پنجاب میں 7 سالہ بچے کو کزن نے زیادتی کے بعد تشدد کر کے قتل کردیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
پنجاب میں 7 سالہ بچے کو کزن نے زیادتی کے بعد تشدد کر کے قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

25 Jun 2024

پنجاب کے شہر لودھراں میں ایک 7 سالہ لڑکے کو اس کے کزن نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ لودھراں شہر کے علاقے مراد پور میں پیش آیا۔ مقتول کی تشدد زدہ لاش مراد پور کے کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔

متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر مقدمہ کے اندراج کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نابالغ لڑکے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا۔ تاہم پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اسی طرح کے ایک واقعے میں 22 جون کو لاہور میں ایک 12 سالہ لڑکے کو تین ملزمان نے بندوق کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ 20 جون کو پنجاب کے شہر دیپالپور میں واقع ایک مسجد میں ایک نابالغ لڑکے کو اس کے مدرسے کے استاد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

19 جون کو لودھراں شہر میں ذہنی معذور لڑکی کو اس کے رشتہ دار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!