پشاور، کھیت میں پانی چھوڑنے پر چار افراد قتل
واقعہ پشاور کے علاقے منتھرہ میں پیش آیا
Webdesk
|
24 Mar 2024
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کھیتوں میں پانی چھوڑنے پر فائرنگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ متھرہ کی حدود میں پیش آیا جہاں مقتولین کی جانب سے ملزمان کے کھیتوں میں مبینہ طور پر پانی چھوڑ دیا گیا۔
پانی چھوڑنے پر دوسرے گروپ نے طیش میں آکر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعےکا مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment