پشاور میں شادی شدہ بھائی کی دو بہنوں کے ساتھ زیادتی

پشاور میں شادی شدہ بھائی کی دو بہنوں کے ساتھ زیادتی

ملزم کا ایک بہن کے ساتھ زیادتی کا اعتراف
پشاور میں شادی شدہ بھائی کی دو بہنوں کے ساتھ زیادتی

ویب ڈیسک

|

29 Aug 2024

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے علاقے فقیر آباد میں بہنوں کو مبینہ طور پر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر کے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو اُس نے ایک بہن کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا جبکہ دوسری کے دعوے کو مسترد کردیا۔ ملزم نے بتایا کہ جس وقت اُس نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تو اُس وقت بیوی میکے جبکہ والدہ گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔ ویمن پولیس افسر اور ایس ایس پی آپریشنز نے متاثرہ لڑکیوں کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعے کے وقت ملزم کی بیوی میکے اور والدہ گھر سے باہر تھی، ملزم نے ایک بہن سے زیادتی کا اعتراف کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!