پشاور میں صلح کیلیے بلائے گئے جرگے میں دو افراد قتل

پشاور میں صلح کیلیے بلائے گئے جرگے میں دو افراد قتل

پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرلیے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی
پشاور میں صلح کیلیے بلائے گئے جرگے میں دو افراد قتل

Webdesk

|

30 Jul 2024

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں صلح کیلیے بلائے گئے جرگے میں گولیاں چل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو میں دو گروہوں کے درمیان صلح کروانے کیلیے بلائے گئے جرگے میں تلخ کلامی کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلا دیں۔

جرگے کے دوران فائرنگ سے دونوں فریقین کا ایک ایک شخص قتل ہوا، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مقتولین کی شناخت فیصل اور سجاد کے ناموں سے ہوئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے تاہم موقع سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ جرگہ عمائدین نے قانون کی عملداری کے معاملے پر پولیس کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!