17 hours ago
پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد
نواحی گائوں لونگ چہوان میں ملنے والی لاشیں میاں بیوی کی ہیں، جنہوں نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

Webdesk
|
24 Jun 2025
دادو میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق نواحی گائوں لونگ چہوان میں ملنے والی لاشیں میاں بیوی کی ہیں، جنہوں نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر کردیا ہے۔
Comments
0 comment