پولیس نے کمسن بیٹی کو ذبح کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

پولیس نے کمسن بیٹی کو ذبح کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

پشاور کے علاقے گنج قاضی آباد میں اپنی کمسن بیٹی کو قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم نے گرفتاری کے بعد چونکا دینے والے اعترافات کر لیے۔
پولیس نے کمسن بیٹی کو ذبح کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

Webdesk

|

8 Jul 2024

پشاور: پشاور کے علاقے پھندو میں پولیس نے اپنی ڈھائی سالہ بیٹی کو ذبح کرنے والے سفاک باپ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ پشاور کے علاقے گنج قاضی آباد میں اپنی کمسن بیٹی کو قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم نے گرفتاری کے بعد چونکا دینے والے اعترافات کر لیے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اپنے بیان میں ملزم نے کہا کہ اسے کام نہیں مل رہا تھا اور اس کی بیوی اسے کام نہ کرنے پر طعنے دیتی تھی جس کی وجہ سے وہ ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اس دن پریشان تھا اور جب بچی رونا بند نہ ہوئی تو اس نے اسے بے دردی سے ذبح کردیا تھا۔

ادھر متوفی کی والدہ نے بتایا کہ واقعہ کے وقت وہ پہلی منزل پر تھی۔ اس کی بیٹی مسکان کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہو گئی۔ جب وہ اسے چھت پر ڈھونڈنے گئی تو اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر سیڑھیوں پر بیٹھا ہے۔

ماں نے بتایا کہ اس کے شوہر کے پاس خون آلود چاقو تھا۔ جب وہ اوپر بھاگی تو اس نے مسکان کو ذبح شدہ پایا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم ایاز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!