پیٹرول سستا، ڈیزل مزید مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول سستا، ڈیزل مزید مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا
پیٹرول سستا، ڈیزل مزید مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

Webdesk

|

29 Jul 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ نرخ 30 جولائی کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز مقرر کی گئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر تھا۔

حالیہ رد و بدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!