16 hours ago
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے تک کا اضافہ
اطلاق رات بارہ بجے سے 31 جولائی تک ہوگا

ویب ڈیسک
|
15 Jul 2025
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 36 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 266 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 272.15 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 272.98 روپے سے بڑح کر 284 روپے 35 پیسے پر پہنچ گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے شروع ہوگیا جو 31 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔
Comments
0 comment