قبر کشائی کے بعد مصطفی کی لاش ایدھی ہوم منتقل ؛ 'شناخت کیلیے یہ عمل کیا گیا'

22 hours ago

قبر کشائی کے بعد مصطفی کی لاش ایدھی ہوم منتقل ؛ 'شناخت کیلیے یہ عمل کیا گیا'

قبر کشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں تین رکنی میڈیکل بورڈ نے کی اور 11 نمونے حاصل کیے
قبر کشائی کے بعد مصطفی کی لاش ایدھی ہوم منتقل ؛ 'شناخت کیلیے یہ عمل کیا گیا'

ویب ڈیسک

|

21 Feb 2025

کراچی میں ڈیفنس سے اغوا کے بعد بربریت سے قتل کیے جانے والے نوجوان مقتول مصطفی عامر کی قبر کشائی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

قبر کشائی کی کارروائی تین رکنی میڈیکل بورڈ کی سربراہی میں کی گئی، جس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق سید، سی پی ایل سی کے شناخت پروجیکٹ کے سربراہ عامر حسین، اور دیگر پولیس حکام موجود تھے۔

 قبر کشائی کا عمل جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔  

اس موقع ر پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے، اور قبر کشائی کے دوران مقتول مصطفی عامر کی لاش کے گیارہ نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

 یہ نمونے جامعہ کراچی کی فارنزک لیبارٹری میں بھجوائے گئے ہیں، جہاں ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔  

رپورٹ آنے تک لاش کو ایدھی سرد خانے میں محفوظ رکھا جائے گا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ کر ہدایت دی ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش کو سرد خانے میں رکھا جائے۔

 اگر رپورٹ مثبت آتی ہے تو لاش مصطفی عامر کے اہل خانہ کے حوالے کر دی جائے گی، جبکہ اگر رپورٹ منفی آئی تو لاش کو دوبارہ لاوارث قبرستان میں تدفین کے لیے منتقل کیا جائے گا۔  

اس عمل کے بعد لاش کے نمونے لیے جانے کے بعد ایدھی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔ 

پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے تمام تر اقدامات شفافیت کے ساتھ کیے گئے ہیں، اور معاملے کی حتمی تصدیق ڈی این اے رپورٹ کے آنے پر ہو گی۔

دوسری جانب سینئر پولیس افسر نے انکشاف کیا ہے کہ قبر کشائی کا عمل یا کارروائی وجہ موت جاننے کیلیے نہیں بلکہ مقتول کی شناخت کیلیے کیا جارہا ہے، اگر شناخت ہوگئی تو پھر لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!