قرآن پاک کی بے حرمتی ، ملزم کو عمر قید کی سزاسنادی گئی

قرآن پاک کی بے حرمتی ، ملزم کو عمر قید کی سزاسنادی گئی

عدالت نے ملزم زعیم عمران کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔
قرآن پاک کی بے حرمتی ، ملزم کو عمر قید کی سزاسنادی گئی

Webdesk

|

21 May 2024

 کراچی: توہین قرآن کا جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی ذبیحہ خٹک نے ملزم کو عمر قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم زعیم عمران کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ ملزم کو دفعہ 295 بی کے تحت سنائی گئی، ملزم نے نا صرف قانون کی خلاف ورزی کی بلکہ گناہ کا بھی مرتکب ہوا۔

ملزم نے ایسے اقدام سے معاشرے کے احساسات کو ٹھیس پہنچائی ہے، جو ملزم نے اپنے موقف میں دعوی کیا تھا وہ اسے ثابت نا کرسکا۔ ملزم نہیں بتا سکا کہ اگر اس نے بے حرمتی نہیں کی تو کس نے کی۔

پراسیکیوٹر حنا ناز نے موقف اپنایا تھا کہ ملزم کے خلاف اس کی بیوی نے مقدمہ درج کروایا تھا، بیوی کے موبائل استعمال کرنے پر شوہر نے مدعیہ پر الزام عائد کردیا تھا۔

ملزم نے کہا کہ تم قرآن پر حلف لو کہ تم کسی اور سے رابطے میں نہیں، قرآن پر حلف اٹھایا تو شوہر نے پھر بھی یقین نہیں کیا جس کے بعد شوہر نے قرآن پاک کو شہید کردیا، بیوی نے روکا تو تشدد کا نشانہ بنایا،واقعے کے بعد مدعیہ نے مقدمہ درج کروا کر خلع لے لی۔

ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔ ملزم نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی نے غلط الزام لگایا کیوںکہ اس کے ناجائز تعلقات ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!