قربانی کا گوشت دینے کے بہانے خاتون سے گھر میں گھس کر زیادتی

قربانی کا گوشت دینے کے بہانے خاتون سے گھر میں گھس کر زیادتی

جس شخص سے مکان خریدا اُسی نے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج
قربانی کا گوشت دینے کے بہانے خاتون سے گھر میں گھس کر زیادتی

ویب ڈیسک

|

9 Jun 2025

راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ کے علاقے میں مبینہ طور پر ہوس کے پجاری نے قربانی کا گوشت دینے کے بہانے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق  مورگاہ کے علاقے میں مبینہ طور پر زیادتی کی سنگین واردات ہوئی جس میں قربانی کا گوشت دینے  کے بہانے گھر آنے والے شخص نے خاتون کو تنہا پاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس  کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایاکہ چودھری طارق سے دو کروڑ روپے میں مکان خریدا  ایک کروڑ 70 لاکھ روپے یکمشت ادا  کرکے قبضہ حاصل کیا  اور رجسڑی کرانے کے لیے طلب کیے گیے۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ بقایا 30 لاکھ روپے بھی مالک مکان چودھری طارق کو ادا کردییے لیکن وہ ٹال مٹول کرنے لگے اب قبضہ کرنا چاہتے ہیں، تو میں نے سٹے لے لیا۔

خاتون کے مطابق ملزم دوپہر  کے وقت گوشت دینے کے لیے گھر پر آیا اور مجھے اکیلا پاکر میرے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔

پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر اطلاع دی تو پولیس آگی جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

خاتون نے کہا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، متاثرہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!