اراکین اسمبلی کو اقوام متحدہ کا نمائندہ بن کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

اراکین اسمبلی کو اقوام متحدہ کا نمائندہ بن کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

ملزم کو این سی سی آئی اے نے راولپنڈی سے گرفتار کیا
اراکین اسمبلی کو اقوام متحدہ کا نمائندہ بن کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک

|

13 Dec 2025

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اراکین اسمبلی سے آن لائن دھوکا دہی کرنے اور پیسے بٹورنے والے اہم ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم مختلف ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات سے رابطہ کر کے خود کو اقوامِ متحدہ کے مبینہ دورے کا کوآرڈینیٹر ظاہر کرتا یقین دلاتا تھا کہ انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے خصوصی نمائندہ نامزد کیا جا رہا ہے۔

ملزم یہ بھی کہتا کہ وفد کے ساتھ ایک ’’کارگو‘‘ آرہا ہے جس کے ٹیکس کی فوری ادائیگی ضروری ہے، اسی بہانے وہ لوگوں سے خطیر رقم وصول کرتا تھا۔ 

تحقیقات کے مطابق اسی طریقہ واردات کے تحت ایک شہری سے 4 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کارگو ٹیکس کے نام پر وصول کیے گئے، جو براہِ راست ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے۔

سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد مظہر ولد محمد حنیف کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کا ساتھی محمد جاوید بھی نامزد ملزم کے طور پر تلاش کیا جا رہا ہے۔

ملزم کے خلاف ایف آئی آر 201/2025 درج کر لی گئی ہے اور پیکا ایکٹ سمیت تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔ مزید تفتیش ایس آئی محبوب الٰہی کی نگرانی میں کی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!