رمضان کے مقدس مہینے میں سسرالیوں کے تشدد سے لڑکی جاں بحق

ویب ڈیسک
|
8 Mar 2025
چشتیاں کے نواحی علاقے بستی شیرازیاں میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں نے اپنی بہو کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق، 30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی جو ایک کمسن بچی کی ماں تھی۔
متوفیہ کو سسرالیوں نے شوہر کے ساتھ ملکر سر پر ڈنڈے سے وار کرنے اور گلا دبانے کے بعد ہلاک کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق، ملزمان قتل کے بعد موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتولہ کے والد کی جانب سے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
اس واقعے نے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑا دی ہے، اور مقامی لوگ فوری انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Comments
0 comment