رانی پور فاطمہ قتل کیس، والدین نے 2 کروڑ روپے میں دیت طے کرلی

رانی پور فاطمہ قتل کیس، والدین نے 2 کروڑ روپے میں دیت طے کرلی

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دو کروڑ میں سے پچاس لاکھ روپے والدین کو ادا کردیے گئے ہیں
رانی پور فاطمہ قتل کیس، والدین نے 2 کروڑ روپے میں دیت طے کرلی

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2024

سندھ کے علاقے رانی پور میں بااثر وڈیرے اور پیر اسد شاہ جیلانی کے تشدد سے جاں بحق ہونے والی کمسن بچی فاطمہ کے والدین نے دو کروڑ روپے دیت کی رقم لے کر کیس ختم کردیا ہے۔

فاطمہ قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جہاں سندھ کے قصبہ رانی پور میں بااثر پیر اسد شاہ جیلانی نے کم سن بچی کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق رانی پور نے فاطمہ کے والدین کو کیس واپس لینے کے لیے 2 کروڑ روپے کی پیشکش کی۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والدین کو سودا طے کرنے پر آمادہ کیا گیا اور اس میں نجی سکول کے مالک نے کلیدی کردار ادا کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ والدین کو 50 لاکھ روپے کی پہلی قسط موصول ہوئی، تاہم ملزم کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد باقی رقم روک لی گئی۔ ملزمان نے مبینہ طور پر ہر گواہ کو 15 لاکھ روپے ادا کئے۔

تاہم، والدین کے بیانات میں تضاد ہے، والد کا کہنا ہے کہ وہ خوفزدہ نہیں ہیں اور ملزمان کو معاف نہیں کریں گے، جب کہ والدہ نے بیان حلفی میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی کی موت ’فطری وجوہات‘ کی وجہ سے ہوئی اور گرفتار افراد ’ بے گناہ" ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ سال اگست میں اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب سوشل میڈیا پر نابالغ لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات کی ویڈیو کلپس وائرل ہوئی تھیں۔ ویڈیو میں شدید زخمی لڑکی کو اپنے بستر پر بیٹھنے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ 

بعد ازاں رانی پور کے معروف پیر اسد شاہ جیلانی اور دیگر کو مبینہ طور پر اپنی 10 سالہ ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ نابالغ کی موت کی وجہ جاننے کے لیے ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا، جس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ لڑکی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں "چہرے اور پیشانی کے دائیں جانب نیلی رنگت اور چہرے، گردن اور کندھے کے بائیں جانب سبز مائل رنگت کے ساتھ سڑنا" کا انکشاف میڈیکل رپورٹ میں کیا گیا تھا اس کے علاوہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متوفی لڑکی کے پیٹ میں زخم تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!