راولپنڈی میں باپ بیٹی نے مسجد میں بوڑھے نمازی کی گردن تن سے جدا کردی

راولپنڈی میں باپ بیٹی نے مسجد میں بوڑھے نمازی کی گردن تن سے جدا کردی

پولیس نے باپ اور بیٹی کو گرفتار کرلیا، دونوں کے ذہنی مرض میں مبتلا ہونے کا دعویٰ
راولپنڈی میں باپ بیٹی نے مسجد میں بوڑھے نمازی کی گردن تن سے جدا کردی

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2024

راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیکٹر فور میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔

واقعے میں نفسیاتی مرض میں مبتلا باپ بیٹی نے مسجد میں موجود بزرگ کو چھرے کے وار کر کے بے دردی سے قتل کردیا جبکہ پولیس نے دونوں کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چوہدری بلال نے بتایا کہ مسجد سے نمازیوں نے اطلاع دی کہ مسجد میں آپ کے والد کے ساتھ کچھ مسئلہ ہوگیا موقع پر پہنچا تو دیکھا والد عبد الفاروق جنکی عمر 72 سال تھی کو کسی نامعلوم نے تیز دھار آلے سے سر تن سے جدا کر کے قتل کردیا تھا۔

اطلاع پر پولیس موقع پہنچی اور شواہد اکھٹے کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے ابتدائی تحقیقات کے بعد علاقے میں رہاہش پذیر  باپ بیٹی پچپن سالہ مزمل اور ستائیس سالہ اوشہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او صدر بیرونی ندیم ظفر کاکہناتھا کہ دنوں باپ بیٹی کے متعلق پتہ چلا ہے کہ زہنی نفسیاتی مرض میں مبتلا ہیں اور ملزمہ چھ سات دن سے سوئی ہوئی نہیں تھی اور دنوں نے سنگین واردات کی جن سے مزید تفتیش جاری اور تفتیش میں صورتحال واضع ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!