راولپنڈی میں پولیس اہلکار کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی

راولپنڈی میں پولیس اہلکار کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی

پولیس اہلکار متاثرہ خاتون کا کزن ہے، بلیک میل کر کے زیادتی اور ویڈیوز کے نام پر دو لاکھ روپے وصول کیے، ایف آئی آر
راولپنڈی میں پولیس اہلکار کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2024

راولپنڈی میں ڈولفن پولیس اہلکار نے  مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اسلام آباد کے علاقے علی پور کی رہائش ہیں، جنہیں اُن کے کزن اور راولپنڈی پولیس کے اہلکار تصور ستی نے دوائی کے بہانے گھر کے جاکر زیادتی کی۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ تصور ستی راولپنڈی ڈولفن پولیس کا اہلکار ہے جس نے زیادتی کے بعد قانونی کارروائی کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نے نازیبا ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں اور بلیک میل کیا، حالیہ شادی کے باوجود  ملزم نے اسلحے کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مقدمے میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ تصاویر اور ویڈیوز کی بنا پر ملزم 2 لاکھ روپے بلیک میل کر کے لے چکا ہے جبکہ مجھے اور خاوند کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔

خاتون نے استدعا کی کہ ڈولفن پولیس کے اہلکارتصور ستی کے بلیک میل ریپ اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور مجھے میرے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈولفن اہلکار تصور ستی کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاون میں 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم اُس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!