2 hours ago
شادی کی تقریب میں فائرنگ، دلہا سمیت 7 گرفتار
گرفتار افراد میں دلہا گل حسن، شہزیب، شہریار، زوہیب، عامر، عظیم اور شعیب شامل ہیں۔
Webdesk
|
3 Jun 2026
کراچی: کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں دلہا سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کیٹل کالونی کے علاقے میں کی گئی، جہاں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔
گرفتار افراد میں دلہا گل حسن، شہزیب، شہریار، زوہیب، عامر، عظیم اور شعیب شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اہلکاروں کی مزاحمت بھی کی، تاہم انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور فائرنگ میں استعمال ہونے والے خول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ سکھن میں پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
Comments
0 comment