شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ،شہری بلبلا اُٹھے

شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ،شہری بلبلا اُٹھے

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود شہریوں کو بجلی میسر نہیں
شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ،شہری بلبلا اُٹھے

Webdesk

|

25 Jun 2024

کراچی:  شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کراچی والوں کے جان کی دشمن بن گئی، شہر کا کوئی علاقہ لوڈشیڈنگ سے محفوظ نہیں رہا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کے باوجود شہریوں کو بجلی میسر نہیں، دن ہو یا رات، کہیں مرمت کے نام پرتو کہیں لوڈ شیڈنگ کی صورت میں شہری بجلی سے محروم ہیں اور دہری اذیت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

سو فیصدبلنگ والے علاقوں کو بھی مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کاعذاب جھیلنا پڑ رہا ہے، تکنیکی فالٹ اور منٹیننس کے نام پر کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دن ہو یا رات، گھروں میں پنکھے نہیں چلتے، بجلی آتی نہیں لیکن بل ہوش اڑا دیتے ہیں۔

نارتھ کراچی ، لیاری، شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلستان جوہر ہو یا صفورا، شہر کا کوئی علاقہ بجلی کی بندش سے محفوظ نہیں رہا۔شہریوں کا کہنا ہے شدید گرمی میں عوام کو مشکل میں مبتلا کرنے کے بجائے بجلی فراہم کی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!