شادیوں میں ڈانس کیلیے جانے والی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور تشدد

شادیوں میں ڈانس کیلیے جانے والی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور تشدد

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا
شادیوں میں ڈانس کیلیے جانے والی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور تشدد

ویب ڈیسک

|

23 Oct 2024

پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ میں شادیوں میں رقص کرنے والی خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں موضع لٹکراں کی رہائشی متاثرہ خاتون کو ایک شادی پر رقص کے لیے بلایا گیا جہاں اتفاق سے پولیس نے چھاپہ مارا تو خاتون نے چیخ پکار کی۔

خاتون کی چیخ پکار پر ملزمان موقع سے فرار ہوئے جبکہ پولیس نے خاتون کو بازیاب کروا کر اُسے اسپتال منتقل کیا جہاں میڈیکل میں اُس سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

خاتون نے بتایا کہ تین ملزمان نے اُس کے ساتھ زیادتی کی اور تشدد بھی کیا۔ پولیس نے نامزد سمیت تین ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!