شیخوپورہ میں حاملہ خاتون پر پولیس اہلکار کا تشدد، نومولود بچی جان سے گئی
Webdesk
|
18 Aug 2024
شیخوپورہ :پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک انسانیت سوز واقعے رونما ہے حاملہ خاتون کو پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے پولیس چوکی کوٹ عبدالمالک کے باہر احتجاج کیا گیا جس کے باعث لاہور روڈ بلاک ہوگئی۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ پولیس نے موبائل چوری کے شبہ میں رضا نامی محنت کش کے گھرپر چھاپا مارا، اس دوران پولیس نے حاملہ خاتون پرتشدد کیا اورپیٹ پر لات ماری۔
ورثا کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور اس کے ہاں بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی، ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے پیٹی بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments
0 comment