اسکول کی بچی سے زیادتی کی کوشش اور ویڈیو بنانے کا الزام ،3افرادگرفتار

اسکول کی بچی سے زیادتی کی کوشش اور ویڈیو بنانے کا الزام ،3افرادگرفتار

گرفتار ملزمان نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی اور ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اسکول کی بچی سے زیادتی کی کوشش اور ویڈیو بنانے کا الزام ،3افرادگرفتار

Webdesk

|

16 May 2024

کراچی: اسکول کی بچی سے زیادتی کی کوشش اور ویڈیو بنانے کے الزام میں پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی اور ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بچی سے زیادتی کی کوشش اور بلیک میلنگ کا واقعہ ملیر جعفر طیارمیں پیش آیا اور مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں درج کیا گیاہے۔

گرفتار ملزمان نے متاثرہ بچی کی موبائل فون پر ویڈیو بنا رکھی تھی۔ بچی اپنے دوست کے گھر گئی تھی جہاں محلے کے مزید لڑکے آئے۔

متاثرہ طالبہ کے مطابق لڑکے ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے ملزمان نے مجھ سے زیادتی کی کوشش کی پھر ویڈیو بنائی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!