اسکوٹی سوار خاتون کو ڈمپر نے کچل دیا

اسکوٹی سوار خاتون کو ڈمپر نے کچل دیا

متوفیہ اسکوٹی پر جارہی تھی کہ سڑک پر بارش کے پانی سے اسکوٹی سلپ ہوگئی۔
اسکوٹی سوار خاتون کو ڈمپر نے کچل دیا

Webdesk

|

20 Aug 2024

 کراچی : شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر نعمان ایونیو کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکوٹی سوار خاتون کو ڈمپر نے کچل دیا ۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ اسکوٹی پر جارہی تھی کہ سڑک پر بارش کے پانی سے اسکوٹی سلپ ہوگئی۔

اسی اثناء میں سڑک پر عقب میں آنے والے ڈمپر نے خاتون کو کچل دیا،خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا۔متوفیہ حادثے کے قریبی علاقے شانتی نگر بشیر ولیج کی رہائشی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!