سکیورٹی اداروں کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد گرفتار

سکیورٹی اداروں کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد گرفتار

انتہائی مطلوب ملزمان محمد جاوید سواتی عرف بھائی جان، شاہد حسین عرف عمر اور اکبر زیب خان کو گرفتار کرلیا گیا۔
سکیورٹی اداروں کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد گرفتار

Webdesk

|

17 Dec 2024

کراچی: سندھ رینجرز، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور سندھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد سے دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور بھتہ وصولی کی متعدد وارداتوں میں ملوث فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزمان محمد جاوید سواتی عرف بھائی جان، شاہد حسین عرف عمر اور اکبر زیب خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، یمیونیشن اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور CTD ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج سوات گروپ سے ہے۔

ملزم جاوید سواتی عرف بھائی جان 2008 میں فتنہ الخوارج سوات گروپ میں شامل ہوا اور سوات میں کمانڈر عمر الرحمان عرف استاد فاتح اور بن یامین کے گروپ کے ساتھ سوات میں انتہائی متحرک رہا۔

 ملزم کے دو بھائی شاہد اور زاہد سوات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہوگئے تھے اور ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ  سوات آپریشن کے بعد کراچی میں شفٹ ہوا اور مختلف مقامات پر روپوش رہا۔

ملزم 2012 میں کراچی سے گرفتار ہوا اور سوات میں عرصہ تقریبا 14 ماہ تک جیل میں رہا۔جیل سے رہائی کے بعد ملزم گلشن بونیر لانڈھی میں شفٹ ہوا جبکہ ملزم کے قریبی ساتھی کمانڈر عمرالرحمان عرف استاد فاتح، عبد الرحمان عرف شہزاد، حبیب اللہ عرف معاویہ  کنڑ افغانستان میں شفٹ ہوگئے ۔

 ملزم کے کمانڈر عمر الرحمان عرف استاد فاتح ، عبد الرحمان عرف شہزاد اور حمید اللہ عرف اظہار سے انتہائی قریبی تعلقات تھے اور بذریعہ واٹس ایپ مسلسل رابطے میں تھے ۔ ملزم ان کے لئے سہولت کاری کا کام بھی سر انجام دیتا رہا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان شاہد حسین عرف عمر اور اکبر زیب خان 2010 میں غلبہ السلام میں شامل ہوئے۔ 2014 میں زکریا عرف انعام اللہ  فتنہ الخوارج سوات گروپ میں شامل ہوئے۔

ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں اور افغانستان متعدد بار جاچکے ہیں۔ ملزمان کراچی میں بھتہ وصولی، قتل و اقدام قتل کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!