15 hours ago
اسلام آباد میں عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والے نوجوان کو اہل خانہ نے 32 گولیاں مار کر شہید کردیا
ویب ڈیسک
|
26 Dec 2024
اسلام آباد میں عیسائیت چھوڑ کر مسلمان ہونے والے نوجوان کو گھر والوں نے گولی مار کر قتل کردیا۔
فیس بک اور سوشل میڈیا پوسٹوں کے مطابق مقتول کی شناخت محمد ظفر عباس کے نام سے ہوئی، جسے پہلے ارمان جوزف کے نام سے جانا جاتا تھا۔
اُس کو مبینہ طور پر اس کے خاندان والوں نے 32 گولیاں ماریں۔ مبینہ طور پر گھر والے ظفر کے اسلام قبول کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر رہے تھے۔
عباس کے فیس بک دوست، کومل احمد معاویہ نے اس افسوسناک واقعے پر بات کی اور بتایا کہ عباس کا خاندان عیسائی ہے اور اس کے مذہب تبدیل کرنے سے شدید نالاں تھا۔
ایک ایکس اکاؤنٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ عباس کی بیوی نے مسلمان ہونے پر علیحدگی اختیار کرلی جبکہ مقتول نے بچوں کو اپنے پاس رکھلیا ہے۔
یہ اطلاع بھی سامنے آئی کہ مبینہ طور پر اس کے خاندان نے اس کی تبدیلی کے بعد اسے اپنے گھر سے نکال دیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے عباس کے وحشیانہ قتل پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی عقائد پر اس کے قتل کے ردعمل میں انصاف کا مطالبہ کیا۔
اگرچہ سرکاری ذرائع یا ممتاز خبر رساں اداروں سے اس واقعے کی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم سوشل میڈیا پر صارفین سراپا احتجاج ہیں اور قصورواروں کے احتساب کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Comments
0 comment