اسلام آباد میں لڑکی نے زیادتی سے بچنے کیلیے دوسری منزل سے چھلانگ لگادی

اسلام آباد میں لڑکی نے زیادتی سے بچنے کیلیے دوسری منزل سے چھلانگ لگادی

لڑکی کو اُس کی دوست کے بھائی اور دیگر ملزمان نے ایک فلیٹ میں قید کیا تھا
اسلام آباد میں لڑکی نے زیادتی سے بچنے کیلیے دوسری منزل سے چھلانگ لگادی

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2024

اسلام آباد میں ایک خاتون نے جنسی زیادتی سے بچنے کے لیے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 میں میڈیکل سوسائٹی کراؤن پلازہ کے فلیٹ میں پیش آیا۔ متاثرہ، جس کا نام این کے ہے، کا تعلق اسلام گڑھ، میرپور، آزاد کشمیر سے ہے۔

متاثرہ نے اسلام آباد کی سیر کے لیے اپنی دوست سے رابطہ کیا تو ملزم اور دوست کے بھائی شان نے گھر لے جاکر لڑکی کو بند کیا اور پھر اُس سے آئی فون ، پچاس ہزار روپے نقد چھین لیے۔

پھر ملزم نے اپنے دوستوں کو بھی بلایا جنہوں نے سامان واپس تو دے دیا مگر لڑکی کو زیادتی کیلیے ہراساں کرنے لگے۔

جنسی زیادتی سے بچنے کی کوشش میں اس نے دوسری منزل پر واقع فلیٹ کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔

پولیس نے اسلام آباد میں ایک مساج سنٹر چلانے والے شان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 380، 342، اور 354 کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (FIR) درج کی ہے اور یس کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ کسی بلیک میلر کے حلقے کا حصہ ہے جو معصوم لڑکیوں کا شکار کرتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!