اسلام آباد میں نجی طالبہ کے ساتھ ساتھیوں کی اجتماعی زیادتی

اسلام آباد میں نجی طالبہ کے ساتھ ساتھیوں کی اجتماعی زیادتی

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد میں نجی طالبہ کے ساتھ ساتھیوں کی اجتماعی زیادتی

Webdesk

|

4 Feb 2024

وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ طور پر اُس کے ساتھیوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور یہ دونوں نجی یونیورسٹی میں متاثرہ کی کلاس میں ساتھ پڑھتے ہیں، جن کے درمیان دوستی تھی۔

ایف آئی آر میں لڑکی نے مؤقف اختیار کیا کہ مزاحمت پر دونوں ملزمان نے اُس کی ویڈیو بنائی اور پھر اسے وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد زیادتی میں ملوث دونوں دوملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مزید پیشرفت کیلیے لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!