سندھ حکومت کے اگلے احکامات تک چھٹیاں برقرار رہیں گی
ویب ڈیسک
|
27 Jul 2026
کراچی: سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکول 3 اگست سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت ہفتے میں دو روز تعطیل کا سلسلہ بھی برقرار رہے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے تعلیمی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز پر طلبہ، اساتذہ اور والدین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعطیلات کا دورانیہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق جون
اور جولائی کے مہینوں پر مشتمل تھا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے تمام اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی، جبکہ ہفتے کی اضافی چھٹی حکومت کے آئندہ حکم نامے تک برقرار رہے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دو روزہ ہفتہ وار تعطیل کا فیصلہ سرکاری سطح پر اختیار کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کے تحت کیا گیا ہے اور اس پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں عمل درآمد کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے تعلیمی سیشن کی سرگرمیوں کے آغاز کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھیں۔
Comments
0 comment