2 hours ago
سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب گاڑیوں میں تصادم، 13 افراد جاں بحق
حادثہ گڈاپ لنک روڈ پر ٹرک اور کوچ کے درمیان پیش آیا
Webdesk
|
13 Feb 2026
کراچی: سپر ہائی وے پر کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر اور بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 13 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ گڈاپ لنک روڈ پر ٹرک اور کوچ کے درمیان پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوچ غلط سمت پر جارہی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں3 خواتین اور بچے سمیت 13 افراد جاں بحق جان سے گئے جبکہ حادثے میں متعدد افراد پل سے نیچے گرگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے پولیس کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایت کی اور جائے حادثہ و اطراف کے علاقے کو فوری طور پر محفوظ بنانے کا حکم دیا۔
Comments
0 comment