صارم قتل کیس، 13 روز میں پولیس گتھی نہ سلجھا سکی، ٹینک سے گیند اور کیپ برآمد ہونے کا بھی دعویٰ

ویب ڈیسک
|
25 Jan 2025
نارتھ کراچی کے ننھے صارم کے لاپتہ ہونے کے 13 روز کے بعد اسی کے اپارٹمنٹ میں بنے ہوئے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملنے والی اس کی لاش کا معمہ حل نہ ہو سکا۔
صارم کی لاش کو زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملے آج ایک ہفتہ گزر گیا ، معصوم بچے کے اہلخانہ اور اپارٹمنٹ کے مکین انصاف کے منتظر ہیں، پولیس روز کی بیناد پر جائے وقوعہ کے دورہ تو ضرور کر رہی ہے لیکن ایسا کوئی ثبوت پولیس کے ہاتھ نہیں لگ سکا جو صارم کے لاپتہ ہونے اور بعدازاں اس کی لاش پانی کے زیر زمین ٹینک سے ملنے کے واقعہ میں مدد گار ثابت ہو سکے۔
ننھے صارم کی ٹینک سے ملنے والی لاش کے ساتھ اس کی ٹوپی اور بال بھی ملی تھی تاہم انویسٹی گیشن پولیس صارم کی پوسٹ مارٹم اور مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کے رپورٹ کے منتطر ہیں ، ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کی جانب سے بنائی جانے والی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم کئی مرتبہ بیت العنم اپارٹمنٹ کا دورہ کر چکی ہے اور خصوصی انویسٹی گشین نے مقتول کمسن صارم کے اہلخانہ ، اپارٹمنٹ کے مکینوں اور سیکیورٹی عملے سمیت کئی افراد سے تفصیلی پوچھ گچھ کی ہے جبکہ پولیس کے لیے چیلنج بنے ہائی پروفائل کیس کی گتھی سلجھانے کے لیے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم نے جائے وقوعہ پر کرائم سین کوری بلڈ کیا۔
ٹیم نے یہ پتہ لگانے کی کوشش کی کہ صارم کے ٹینک میں گرتے یا پھینکتے وقت ٹینک کا ڈھکن کس حالت میں تھا ؟ اطراف میں موجود دیگر چیزوں کو بھی وقوعہ والے دن کی پوزیشن پر لاکر تجزیہ بھی کیا گیا ، رواں ماہ 7 جنوری کو 7 سالہ صارم اپنے اپارٹمنٹ میں قائم مدرسے سے پڑھ کر واپس گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوا اور گزشتہ ہفتے 18 جنوری کو اس کی لاش اسی کے اپارٹمنٹ میں بنے ہوئے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔
خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے لاش ملنے کے بعد صارم کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ بھی سوالات اٹھائے ہیں جن کے جوابات بھی تلاش کیے جا رہے ہیں ، خصوصی انویسٹٰی گیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش کے دوران صارم کو اغوا کرنے سے متعلق کوئی شواہد سامنے نہیں آسکے ہیں جبکہ ننھے صارم کا زیر زمین ٹینک میں گرنا اتفاقی حادثہ تو نہیں کیونکہ ٹینک سے لاش کے ساتھ صارم کی ٹوپی اور کھیلنے والی بال بھی ملی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوجائیگی ، پانی کے ٹینک سے صارم کے زیر استعمال دونوں چیزیں ٹوپی اور بال کی برآمدگی نے تفتیش کاروں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ننھے بچے کو اگر ٹینک میں پھینکا گیا ہے تو کیا اس نے ٹوپی اور بال بھی ساتھ پھینک دی تھی؟
Comments
0 comment